عارف احمدزئی کامٹہ مغل خیل کے رہائشی فصیح اللہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے شہید کئے جانے پر افسوس کا اظہار

جمعرات 26 نومبر 2020 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے مٹہ مغل خیل کے رہائشی فصیح اللہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے شہید کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے امن امان قائم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں کسی بھی شہری کی حفاظت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصیح اللہ ایک بہترین شخصیت کے مالک تھے، اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہوں۔مقامی پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے معاون خصوصی معدنیات عارف احمدزئی نے کہا کہ پولیس فصیح اللہ کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لے کر آئیں اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں