عوامی محرومیوں کاازالہ کرناخیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر امجدعلی

موجودہ حکومت غریب اورمتوسط طبقے کی دادرسی کرتی رہے گی ، متاثرین کی مالی معاونت کے ذریعے دادرسی کی جارہی ہے،وزیر ہائوسنگ خیبرپختونخوا

جمعہ 27 نومبر 2020 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیرہائوسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ عوامی محرومیوں کاازالہ کرناخیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت غریب اورمتوسط طبقے کی دادرسی کرتی رہے گی ، متاثرین کی مالی معاونت کے ذریعے دادرسی کی جارہی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنربریکوٹ کے دفتر میں ناواگئی متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ امدادی چیکس انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

تاہم مالی معاونت کا مقصد متاثرین کو یقین دلانا ہے کہ حکومت دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب اورمتوسط طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں