مردان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی

جمعہ 27 نومبر 2020 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے شیر گڑھ و جلالہ بازار میں اشیاء خوردونوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیاء کی فروخت و ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی نے پٹرول پمپ پر گیج اور مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے ساتھ ساتھ فلائنگ کوچوں میں کرونا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی اور ضروری ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میڈم سہرش نگار نے مختلف بازاروں میںانصاف سستا بازار میں اشیاء خوردونوش کی موجودگی, قیمتوں کے ساتھ ساتھ فلور ملز اور سرکاری آٹا پوائنٹس پر آٹے کے تھیلے کا وزن، کوالٹی اور عوام کو کوٹہ کے مطابق فروخت کی چیکینگ کی۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میڈم سہرش نگارنے مختلف دکانوں پر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز کے حوالے سے چیکینگ کی۔ایڈیشنل اے سی نے کرونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل اور حجام کی دکان کو سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں