تیس نومبر پارٹی یوم تاسیس پروگرامات تمام اضلاع میں منعقد کی جائیگی ، ہمایوں خان

کرونا وبا کے پیش نظر تمام شرکا ماسک پہنے شرکت کریں، صدر پیپلزپارٹی خیبر پختون خوا صوبائی کابینہ، ڈویژن، ضلعی تحصیل عہدیداران یوم تاسیس تقاریب یقینی بنائیں، ہدایات جاری

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان نے صوبائی کابینہ، ذیلی ونگز، صوبہ بھر تمام ڈویژن، اضلاع اور تحصیل کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ڈویژن اور اضلاع کے زمہ داران اپنے اضلاع سے 30 نومبر پارٹی یوم تاسیس اپنے اپنے ہیڈکواٹر میں منعقد کرائیں کرونا وبا کے پیش نظر تمام شرکا ایس او پیس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماسک پہنے شرکت کریں ، انہوں نے کہاں ہے کہ تمام عہدیدار اپنے اضلامیں یوم تاسیس پروگرامات میں شرکت یقینی بنائیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جلد صحت یابی اور دراز زندگیکے لئے دعاوں کا اہتمام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ1967 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان میں جمہوریت کے قیام ملک کو مضبوط مستحکم و فلاحی ریاست بنانے، عوام کو تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ باوقار روزگار اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی اور دیکھتے دیکھتے کروڑ وں لوگوں کی قیادت کا ذریعہ بن گئی۔

(جاری ہے)

دور کے ہر امر نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی ہر قسم مذموم عزائم کیئے لیکن پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کر سکے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں