والدین پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،کمشنر ڈیرہ ڈویژن

ہفتہ نومبر 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ تمام والدین کو چاہیے کہ رواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ نہ صرف اپنے بچوں کو اس موذی اور عمر بھر کیلئے اپاہج بنا دینے والے وائرس کا شکار ہونے سے بچائیں بلکہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں رواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف الله نے بھی بچے کو انسدا د پولیو کے قطرے پلائے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ رحیم خٹک، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ الله، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، کام نیٹ ، ای پی آئی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً3لاکھ37ہزار پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیر ہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ پولیو وائرس سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنا ہمارے لیے چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے کیونکہ دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ ممالک پہلے ہی اس موذی وائرس سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں لہذا ہمیں بھی چاہیے کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم بھی جلد ان ممالک کی صف میں کھڑے ہو جائیں جو کہ پہلے ہی اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments