پاکستان میڈیکل کمیشن اپنے وعدے کے مطابق یکم دسمبر تک تمام ریکگنیشن اور اسسمنٹ پوری کرے،ڈاکٹر ولید

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان فارن ڈاکٹرز الائنس کے مرکزی صدر ڈاکٹر ولید نے کچھ ہفتے پہلے پاکستان میڈیکل کمیشن کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ 4 سے 6 ہفتوں کے اندر فارن میڈیکل کالجز کو ریکگنائز یا اسسمنٹ کیا جائے گا جس کی مدت یکم دسمبر کو مکمل ہونے جا راہا ہے۔

لہذا یکم دسمبر تک پاکستان فارن ڈاکٹرز الائنس سمیت تمام فارن میڈیکل گریجویٹس انتظار کریں گے۔ کیونکہ فارن میڈیکل گریجویٹس کا بہت سارا وقت ضائع ہوچکا ہے لہذا اس کے بعد اور وقت نہیں دیا جا سکتا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اپنے وعدے کے مطابق یکم دسمبر تک تمام ریکگنیشن اور اسسمنٹ پوری کرے گی۔ اور فارن میڈیکل گریجویٹس یکم دسمبر کے بعد کوئیڈیلے ٹیکٹکس برداشت نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہ معاملہ صرف فارن میڈیکل گریجویٹس کا نہیں بلکہ ان کے ساتھ 6000 خاندانوں کا ہے۔یاد رہے کہ اس میں ایسے میڈیکل گریجویٹ بھی موجود ہیں جن کی ڈگری آج سے پانچ یا چھ یا آٹھ سال پہلے مکمل ہوچکی ہے اور وہ ڈگری پرانے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈپلومیٹک طریقے سے ویریفائی بھی کی ہے۔لہٰذا اگر ابھی بھی اس سے زیادہ وقت لیا گیا تو اس سے فارن میڈیکل گریجویٹس کے اندر ایک بے چینی پیدا ہوگی اور وہ بے چینی ایسی ہوگی کہ پھر تمام فارم میڈیکل گریجویٹس کو اپنا حق مانگنے کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن کے دروازے کھٹکھٹائے ہوں گے۔

لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان میڈیکل کمیشن جیسا معزز ادارہ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کا وقت ضائع کئے بغیر اپنے دیے گئے وقت کے اندر اندر یکم دسمبر 2020 تک اسسمنٹ پوری کر کے تمام میڈیکل گریجویٹس کو پرویژنل لائسنس برائے ہاوس جاب دے گی.

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں