ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی شیر گڑھ و جلالہ بازار میں پرائس و کرونا وائرس ایس او پیز کے حوالے سے کارروائیاں

ہفتہ 28 نومبر 2020 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی کی شیر گڑھ و جلالہ بازار میں پرائس و کرونا وائرس ایس او پیز کے حوالے سے کاروائیاں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ایلیٹ شادی ہال کا دورہ کیا اور اس میں جاری کردہ حکومتی احتیاطی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے اور ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں میں سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت، ہوٹلوں و بیکریوں میں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی۔

خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد پر جرمانہ جبکہ کئی ایک کو وارننگ جاری کی اور فلائنگ کوچوں میں کرونا ایس او پیز کی چیکنگ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں