،پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر گیمز کے سلسلے میں مردوں کے والی بال میچز میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کوتین صفر سے شکست دی

ؒ پنجاب نے آزاد کشمیر کو،سندھ نے گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر نے پنجاب اوراسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو تین صفرسے ہرایا

اتوار 29 نومبر 2020 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر گیمز کے سلسلے میں مردوں کے والی بال میچز میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کوتین صفر سے شکست دی جبکہ پنجاب نے آزاد کشمیر کوتین دوسے اورسندھ کی ٹیم نے گلگت بلتستان کو ہراکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے۔اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان کی خواتین کی ٹیم کوتین صفر سے ہرایا، آزاد کشمیر نے پنجاب کوتین صفر، اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو تین صفرسے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ والی بال کے مردوخواتین کے مقابلے خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کی نگرانی پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں کھیلے جارہیہیں، ان میچز کے دیکھتے کیلئے تماشائی بڑی تعداد میں موجود رہتے ہیں۔اس حوالے سے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار نے بتایا کہ انشااللہ سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے مابین ہونیوالے ان مقابلوں کے مستقبل میں آچھے اثرات مرتب ہونگے اورہمیں بہترین ٹیلنٹ میسر آئیگا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں