پشاور،ہری پور میںجاری پنیاں کبڈی ٹورنامنٹ میں ایک اوومیچ کا فیصلہ ہوگیا،نکی پانڈا اور چارسدہ کی کبڈی ٹیم کو ہرایا

اتوار 29 نومبر 2020 19:05

]پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلعی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہری پور میںجاری پنیاں کبڈی ٹورنامنٹ میں ایک اوومیچ کا فیصلہ ہوگیا۔ چنکی پانڈا اور چارسدہ کی کبڈی ٹیم کو ہرایا۔

(جاری ہے)

پنیاں کبڈی گرائونڈ ہری پورپرجاری پنیاں کبڈی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روزکھیلے جانیوالے ایک میچ میں چنکی پانڈا اور چارسدہ کی کبڈی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا ،کبڈی کے اس میچ کے دیکھنے کیلئے علاقے کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس میچ میں چارسدہ کی کبڈی ٹیم نے 40پوائنٹس حاصل کئے جبکہ چنکی پانڈا کی ٹیم نی30 پوائنٹس حاصل کئے، اور اس طرح یہ مقابلہ چارسدہ کی کبڈی ٹیم نے جیت لیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن سید سلطان بری نے کہا کہ کبڈی کے کھلاڑی بنوں ، ہری پور ، چارسدہ سمیت قبائلی علاقوں میں زیادہ ہے اور ہم انٹرکلب سطح کے مقابلے کروا کرکبڈی کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں