ڑ*پشاور،انڈر16 بیڈمنٹن خواتین مقابلوں میں بلوچستان کی سمیرا نے فتح حاصل کی

اتوار 29 نومبر 2020 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) ڈائریکٹویٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں جاری بیڈ منٹن مقابلوں میں گزشتہ روز گرلز سنگلز ایونٹ میں بلوچستان کی سمیرا نے مایہ سلطان کیخلاف21-2،21-2سے کامیابی اپنے نام کی ، سندھ کی ثناء حنیف نے کے پی کی سپنا کیخلاف21-4اور21-11، کے پی کی تنزیلہ نے کے پی کی خدیجہ کیخلاف 21-4اور21-12، کے پی کی معروج نے کے پی کی ردا کیخلاف21-16اور21-14ماریہ حنیف نے مناہل کیخلاف21-11اور21-8، سندھ کی عمارہ نے بلوچستان کی ساول کیخلاف21-3اور21-12جبکہ طیب شفیق نے کے پی کی ثمن شہزادی کیخلاف21-4اور 21-11سے کامیابی حاصل کی ، بوائز مقابلوں میں کے پی کے اسد آفریدی نے عبدالسلام کیخلاف21-4اور 21-11، کے پی کے حاشر نے سندھ کے عبداللہ کے خلاف21-11اور 21-14، پنجاب کے رائے عبدالمننان نے بلوچستان کے داوڑ کیخلاف21-10اور 21-11سے کامیابی حاصل کی، کے پی کے امان گل کو واک اوور مل گیا ۔

(جاری ہے)

کے پی کے تیمور نے اسلام آباد کے شاہ زین اسلم کیخلاف21-5اور21-6کے کے فہد نے پنجاب کے عاصم کیخلاف 21-6اور21-10، آزاد کشمیر کے ولید نے سندھ کے علی زین کے خلاف 21-11اور 21-10جبکہ بلوچستان کے مدثر نے اسلام کے محمد ابراہیم کے خلاف21-6اور22-20سے کامیابی حاصل کی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں