ٌپشاور، قومی ہاکی ٹیم تک پہنچنے کیلئے محنت کے علاوہ کوئی شاٹ کٹ نہیں، اولمپئن منظور جونیئر

اتوار 29 نومبر 2020 19:05

گ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) سابق ہاکی اولمپئن منظور جونیئر نے کہا ہے کہ صرف محنت ہی کامیابی کا زینہ ہے وہ گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈم میں جاری انڈر16نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شب میں شریک کھلاڑیوں سے بات چیت کر رہے تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوشی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اللہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کام ہو رہا ہے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم تک پہنچنے اور انٹرنیشنل ہاکی کھیلنے کیلئے کوئی شاٹ کٹ نہیں ہے اس کے لئے شبانہ روز محنت کرنا ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور خاص طور پر پشاور کے کھلاڑیوں سے بہت متاثر ہوا ہوں ان کے آفیشلز بھی ان کے ساتھ بھرپور محنت کر رہے ہیں اور یہی کھلاڑی جلد ہی قومی ہاکی ٹیم تک رسائی حاصل کریں گے انہوں نے دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو بھی محنت کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں آزاد جموں کشمیر نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے چار گول سے شکست دی جبکہ سندھ نے پنجاب ڈی کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیدی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں