yپشاور،انڈر 16بین الصوبائی فٹ بال چمپئن شپمیں دو میچز کا فیصلہ

اتوار 29 نومبر 2020 19:05

qپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) انڈر 16بین الصوبائی فٹ بال چیمپیئین شپ پشاورکے تاریخی طہماس فٹ بال گراونڈ پرشروع ہوگئی ۔تین نومبر تک لیگ بنیادپرکھیلی جانے والی چیمپین شپ کے پہلے روزکھیلے گئے پہلے میچ میںپنجاب نے وفاقی دارالحکومت کی ٹیم کوایک صفرسے شکست دیکراپنی فتوحا ت کاسلسلہ شروع کردیاہے میچ کاواحد گول کھیل کے 78ویں منٹ میں میں پنجاب کے موذن نے سکور کیاجبکہ سندھ اوربلوچستان کا مقابلہ دودو گول سے برابررہا۔

افتتاحی میچ کے موقع پرسابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر وجنرل سیکرٹری کے پی فٹ بال ایسوسی ایشن باسط کمال مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرقاضی آصف،عبدالروف عاجز،ہدایت اللہ،انورخان،؂ ظاہرشاہ بھی موجود تھے۔واضع رہے کہ کل چھ ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہیں جن کودومختلف پولزمیں تقسیم کیاگیاہے ہے پول اے میںپنجاب،اسلام آباد،کے پی وائٹ جبکہ پول بی میںسندھ،بلوچستان،اورکے پی ریڈشامل ہیںایونٹ کے سیمی فائنل دونومبرجبکہ فائنل تین نومبرکوکھیلاجائیگا ۔

(جاری ہے)

ہدایت اللہ نے میڈیا کوبتایاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارانڈر16سطح پرمنعقد ہونیوا لے فٹبال میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوںکوبہترین رہائش،کٹس ،شوز،آنے جانے کاکرایہ اورڈیلی الاونس بھی دیاجارہاہے انشاء اللہ ایونٹ کامقصدبہت اچھے انداز سے سامنے آئے گااورمستقبل میں یہی بچے ملکی وبین الاقوامی سطح پرپاکستان کی سربلندی کاباعث بنے گے۔واضع رہے کہمقابلوں میں ہر کھلاڑی کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،پشاور میں انڈر 16مقابلے بغیر تماشائیوں کے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت کیے کھیلے جارہے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں