ھ*پشاور،پشاور نیشنل جونیئر گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی برتری

اتوار 29 نومبر 2020 19:05

: پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) پشاورمیںجاری اتھلیٹکس ایونٹ کے متعدد مقابلوں کافیصلہ ہوگیا۔صوبائی ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس میں میںجاری سومیٹرریس فائنل میںبلوچستان کے ندیم علی نے 10.9سیکنڈکے ساتھ پہلی پنجاب کے محمدمنیرنے دوسری اوربلوچستان کے جہانزیب نے 11.0سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

800میٹرکے فائنل میںپنجاب کے محمدانیس نے 20.02کے ساتھ پہلی پنجاب کے ہی شاہ زیب نے 20.04کے ساتھ دوسری جبکہ بلوچستان کے محتصم تیسرے نمبرپررہے۔شارٹ پٹ کے فائنل میں کے پی کے ذوالقرنین12.76میٹرکے ساتھ پہلے شہاب حسین دوسرے اورکے پی کے ساجدا للہ تیسرے نمبرپررہے ۔لانگ جمپ میںپنجاب کے محمدامین ۔5.99میٹرکے ساتھ پہلے کے پی کے ہی کے اکرام 5.92کے ساتھ دوسرے اورپنجاب کے محمدفاروق تیسرے نمبرپررہے۔

(جاری ہے)

پندرہ سومیٹرکے فائنل میںپنجاب کے محمدانیس4.20سیکنڈزکے ساتھ پہلے،کے پی کے وہاب دوسرے اوربلوچستان کے نجیب اللہ سوئم رہے۔چارسومیٹرریس کے فائنل میں پنجاب کے فہدمنیر50.6سیکنڈزکے ساتھ پہلے،پنجاب کے ہی سخاوت اللہ51.50 سیکنڈزکے ساتھ دوسرے اوربلوچستان کے نجیب اللہ 51.90سیکنڈزکے ساتھ تیسرے نمبرپررہے خواتین کے ڈسکس تھرومیںپنجاب کی خدیجہ پہلی،ازاد کشمیرکی بشرح دوسری جبکہ آزادکشمیرکی ہی سمیراتیسرے نمبرپررہی جیولن تھروکے فائنل پنجاب کی خدیجہ نے پہلی،کے پی کی ایمن نے دوسری اورپنجاب کی مومنہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں