پشاور :کرونا کی دوسری لہر کے بعد بعض شعبوں کو بند کرنے کا فیصلہ

پیر 30 نومبر 2020 20:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) کرونا کی دوسری لہر کے بعد بعض شعبوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار 10بجے سے 8بجے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری ممکنہ طور پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کر دی جائیگی تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد انسانی زندگی کی تحفظ کے لئے بعض شعبوں کو بند کرنے کی نشاندہی کردی گئی ہے جس کی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں دی جائیگی کرونا کی دوسری لہر نے ملک کے لئے اندرونی اور بیرونی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے کرونا وائرس کے باعث بعض شعبوں کو بند کرنے کے فیصلے پر تاجروں نے بھی تحفظات کااظہار کیا ہے تاہم انسانی زندگی کی بقاء کے لئے بعض شعبوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں