پشاور:سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، مہم چار دسمبر تک جاری رہے گی

پیر 30 نومبر 2020 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، مہم چار دسمبر تک جاری رہے گی، مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا۔ضلع بھر میں 481149 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم، ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شوذاب عباس نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کرمہم کاآغاز کیا۔

مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنرسوات کا کہنا تھا کہ عوام پانچ سال کے بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پولیواہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ ضلع سوات میں 30 نومبر سے 04 دسمبر 2020 تک جاری رہنے والی مہم کے لئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں مہم کے دوران 265690 گھرانوں کے 481149 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں