خیبرپختونخواحکومت نے پی اے ایس کے افسران کیلئے امتحان کیلئے شیڈول کااعلان کردیا

منگل 1 دسمبر 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) حکومت خیبر پختونخوا نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس(پی اے ایس) اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ سروس (ڈی ایم ایس) کے گریڈ17کے افسران کیلئے محکمانہ امتحان )سیکنڈ ٹرم,(2020 21دسمبرسی31دسمبر2020تک سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، بنوولینٹ فنڈ بلڈنگ صدر روڈ پشاور کینٹ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ امتحان ریونیولائ(I)II، ریونیو لائ(II)III، ٹریژری، سول لائ(I)IIجیل، کریمینل لائ(I)II، کریمنل لائ(II),IIIاور لوکل گورنمنٹ کے پیپرز میں لیا جائے گا۔

تمام امید واروں کو اپنے بیئر ایکٹس لانے کی ہدایت کی گئی ۔ اگر کوئی امیدوار اپنے ساتھ بیئر ایکٹس نہ لاسکا تو امتحانی سیکشن امیدوار کو سوالات کے جوابات دینے کیلئے بیئر ایکٹس فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ اگر کسی امیدوار کیساتھ بیئر ایکٹس کے علاوہ دوسری کتاب پائی گئی تو اس کو امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں