چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس

شکایات اور خدمات کی فراہمی میں اضافے اورای سروسز کو مزید فعال بنانے کیلئے سب نیشنل گورننس کے تعاون سے آگاہی مہم چلائیں اور صوبے کے زیادہ تر عوام کو اس سلسلے میں تعلیمی یافتہ بنائے، پی ایم آر یو کی حکام کو ہدایت

منگل 1 دسمبر 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) خیبر پختونخوا پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) نے 2018سے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل اور ان پر متعلقہ حکومتی اداروں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی ضخیم اور منظم ڈیٹا بیس تیار کیا ہو ا ہے جو کہ ای گورننس کی طرف انتہا ئی اہم اقدام ہے ۔خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل ایپ اس وقت صوبے کے ستر ہ سو سے زائد دفاتر کو مربوط طریقے سے ملائے ہوئے ہیں اور گزشتہ انیس مہینوں میں اس ایپ کے ذریعے صوبے کے عوام نے دو لاکھ سینتس ہزار سے زائد شکایات چار محکموں کے بارے میں درج کئے گئے ہیں جن میں لوکل گورنمنٹ /میونسپل سروسز ، ایجوکیشن ، صحت اور لاء اینڈ آرڈر/ پولیس شامل ہے ۔

پی ایم آر یو تمام شکایات سے متعلق ذمہ دار سرکاری محکموں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور عمل درآمدکے مکمل ریکارڈ بھی رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل سے متعلق پالیسی اور اچھی طرز حکمرانی اور عوام کو بہتر معلومات فراہم کرنے سے متعلق سب نیشنل گورننس کی کنسلٹنٹ کی طرف سے تیار کردہ تجزیاتی رپورٹ ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کو پیش کی گئی ۔

جس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے 84ہزار شکایت کنندگان کی طرف سے بھیجے گئے دو لاکھ سینتیس ہزار شکایات کا تجزیہ کیا گیاتھا۔چیف سیکرٹری کو کنسلٹنٹ کی طرف سے تیار کئے گئے تجاویز ، مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے لائحہ عمل اور تنقیدی مشاہدات پر مبنی دستاویز پیش کی گئی ۔اسی رپورٹ میں شکایات کی ترتیب و منصوبہ بندی ، متعلقہ محکموں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات، عوامی اطمینان اور فیڈ بیک بھی شامل ہے ۔

رپورٹ میں اچھی حکمرانی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق بعض سرکاری پالیسیوں پر اٹھائے گئے دلچسپ سوالات بھی شامل ہے ۔شکایات کی اس ڈھیر میں زیادہ تر شکایات بڑے شہروں سے متعلق ہے ۔ جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں سمیت دیہاتوں سے بھی عوامی شکایات آئی ہیں۔دوسری کامیابیوں میں شکایات کی ازالے میںوقت کی بچت اور محکموں کیلئے خدمات کی فراہمی میں آسانی بھی شامل ہے ۔

جبکہ اہم اقدام ای سروسز کیلئے بڑھنے مطالبات ہے ۔جبکہ موجودہ نظام صرف 84ہزار خدمات تک محدود ہے۔ چیف سیکرٹری نے پی ایم آر یو کی حکام کو ہدایت کی کہ وہ شکایات اور خدمات کی فراہمی میں اضافے اورای سروسز کو مزید فعال بنانے کیلئے سب نیشنل گورننس کے تعاون سے آگاہی مہم چلائیں اور صوبے کے زیادہ تر عوام کو اس سلسلے میں تعلیمی یافتہ بنائے ۔چیف سیکرٹری نے انسپکشنز ،ٹاسک منیجمنٹ اور کھلی کچہریوں سے متعلق ڈیٹا کی بھی تجزیہ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اور مختلف اداروں اور سہولیات کی فراہمی سمیت نئی جہتیں متعارف کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں