صوبائی حکومت صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے،عبدالکریم

منگل 1 دسمبر 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے سکے لئے صنعتی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہیں تاکہ صوبے میں معاشی ترقی کے لیے راہ ہموار کی جا سکے، اس لئے صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے میں قائم صنعتی زونز کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے اور تمام صنعتی زونزکو درپیش مسائلِ حاص کر توانائی کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے نو شہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں قاضی گروپ اف کمپنی کے صنعتی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر سرمایہ کاروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ماحول ہے اور سرمایہ کار صوبہ کے جغرافیہ سے فائدہ اٹھاکر معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں حکومت کا ساتھ دیں،معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے میں واقع تمام صنعتی زونز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں تاکہ صنعتی زونزمیں سرمایہ کاروں کو پرکشش ماحول میسر اسکے اور صوبے میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جا سکیں،معاون خصوصی نے مختلف حکام پر زور دیا کہ وہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اسٹیٹ میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر یں تاکہ سرمایہ کاروں کو تجارتی سرگرمیوں میں کوئی مسائل درپیش نہ ہوں۔اوراسکے ساتھ ساتھ مذکورہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو درپیش مسائل بھی فوری طور پر حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں