مردان ،اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے انصاف سستا بازار میں اشیاء خوردنوش کی موجودگی، قیمتوں اور سرکاری آٹا و چینی کی عوام کو فراہمی کو چیک کیا

منگل 1 دسمبر 2020 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پرانتظامی افسران مختلف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے تحصیل تخت بھائی میں کاروائی۔اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے انصاف سستا بازار میں اشیاء خوردنوش کی موجودگی، قیمتوں اور سرکاری آٹا و چینی کی عوام کو فراہمی کے حوالے سے چیکینگ کی۔

مذید اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے مختلف علاقوں میں رواں پولیو مہم کی نگرانی کرتے ہوئے انکاری والدین سے ملاقات کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اسکے علاوہ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں کیش گرانٹ کی ادائیگیوں کیلئے منتخب پوائنٹس کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز و کیش گرانٹ بلا کسی کٹوتی کے ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سحرش نگار، محمد یار خان وذیشان خان نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی ہیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یار خان نے انصاف سستا بازار میں اشیاء خوردنوش کی موجودگی قیمتوں اور سرکاری آٹا و چینی کی عوام کو فراہمی کے حوالے سے چیکینگ کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسحرش نگار نے ہوٹلوں و پرائیویٹ سکولوں میں جاری کردہ حکومتی کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی اس موقع پر خلاف ورزی کرنے پر ایک ریسٹورنٹ اور دو پرائیویٹ سکولوں کو سیل کر دیا۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل اے سی ذیشان خان نے دوسرے روزہ پولیو مہم کے موقع پر ایریا ٹیموں کی نگرانی کرتے ہوئے انکاری والدین سے ملاقات کی اور انکو مائل کرنے پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔مزید برآں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نورزلی خان نے ایس او پیز پر عمل درامد کرنے کی خاط یو / سی ہاتھیان کے دیہادتی علاقوں میں واقع مسجد وں کے دورے کئے۔

انھوں نے علاقے کے عوام اور پیش اماموں کے ساتھ ملاقاتیں اور او سی پیز پر عمل درامد کرنے پر زور دیا گیا۔کہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے ھم کرونا کے خطرات سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔اس موقع پرہاتھیان دوکاداران بازار تنظیم کے صدر سردار بھادر خان زین اللہ محمد علی شاہین بھی ان کے ہمراہ تھی. ۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلا فہیم صاحبہ نے پولیو مہم کے دوران تحصیل تخت بھائی کے دیہاتی علاقے یو/ سی پر خو ڈھیری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران پولیو گشتی ٹیموں کے ساتھ ساتھ علاقے کے مرد و زن سے ملاقاتیں کیں۔اور پولیو مہم کو کامیاب کرانے پر زور دیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں