پشاور،ہزارہ ڈویژن کے ہسپتالوں کو تمام صحت سہولیات سے آراستہ کریں گے،تیمور جھگڑا

وزیر و خزانہ صحت کو کورونا صورت حال پر بریفنگ، کنگ عبداللہ ہسپتال کا دورہ، صحت سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2020 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ نے کہا ہے کہ ہزارہ کے تمام ہسپتالوں میں صحت سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے اور اس سلسلے میں جدید مشینری فراہم کریں گے۔ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید مربوط کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ، کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز محمد، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور کے ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ اوز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہزارہ ڈویژن میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر صحت و خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں جدید طبی مشینری جن میں وینٹی لیٹرز اور مانیٹرز وغیرہ شامل ہیں فراہم کیے جائیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ کورونا سے عوام کی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بعد ازاں وزیر صحت و خزانہ نے مانسہرہ میں صحت کارڈ کے اجراء کے موقع پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا اور وہاں صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں صحت سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تمام شعبہ جات کو مکمل فعال کیا جائی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں