اپوزیشن نے پہلے معیشت کو تباہ کیا اب عوام کو تباہ کرنا چاہتی ہے،شوکت یوسفزئی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن بی آر ٹی اور بلین ٹریز سونامی پر سیاست کر رہی ہے پشاور میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود اپوزیشن نے جلسہ کیا حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی مگر پہلے ہی واضح کر دیا تھا کی اگر کرو نا بڑھا تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور اور پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلین ٹریز سونامی اور بی آر ٹی اس حکومت کے فلیگ شپ پروجیکٹس ہیں جسکو اپوزیشن متنازعہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کبھی کہتی ہے بہ آر ٹی سو بلین پر بنی۔کبھی ایک سو بیس بلین لاگت بتاتی ہے کبھی کرپشن کے الزامات لگاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن ہوئی ہے تو کوئی ثبوت لاکر دے۔ہم ایکشن لیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ وہ ملتان لاہور اور اسلام آباد کی میٹرو کے ساتھ پشاور کی بی آر ٹی کی لاگت کو کمپیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور کی بی آر ٹی صرف بس سروس نہیں ہے یہاں کمرشل پلازے۔

ڈپوز کی تعمیر اور اور بسوں کی خریداری کے علاوہ آٹھاسٹھ کلومیٹر اضافی روٹس بھی شامل کئے گئے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے حوالے سے باتیں ہوتی ہیں لیکن کوآرڈینیٹس موجود ہیں اپوزیشن ان میں کوئی ایک سیلیکٹ کر کے بتائے کہ کرپشن کس جگہ ہوئی ہے پوری دنیا بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کر رہی ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایم ایم اے نے آدھا کلو میٹر جیل پل شروع کیا تھا۔

ان کے بعد اے این پی کے بھی پانچ سال گزرے لیکن دس سال بعد ہم نے آکر وہ پل بنایا۔ بی آر ٹی بتیس کلومیٹر ہے اس کے اندر 32 سٹیشنز ہیں اور ہیڈبرجزاور انڈرپاسز بھی ہیں وہ ہم نے دو سال میں بنائے تو اس پر شور مچاتی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرونا ایک حقیقت ہے لیکن اپوزیشن سیاست کرنا چاہتی ہے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے جس کی اجازت نہیں دی سکتی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جہاں مرضی ہو جلسے کرے ہم نہیں روکیں گے۔

لیکن اگر کرونا بڑھتا ہے تو ان کے خلاف مقدمے ضرور درج ہوں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوہرا معیار ہے وہ سندھ میں تو لاک ڈاؤن کر رہی ہے لیکن وہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں جلسے کرنا چاہتی ہے جو مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے حوالے سے اپوزیشن کا ہر چیلنج قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے اگر بلین ٹریز منصوبے کے حوالے سے کوئی تفصیل مانگی ہے تو ضرور دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوںسے نہیں گھبراتے اور نہ ہی ہمیں کوئی خوف ہے۔ہم نے پشاور میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی اس کے باوجود اپوزیشن لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسوں کا شوق ہے تو کرونا ختم ہوجائے۔ جلسے جلوس کرے ہم ان کو اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے جلسے جلوس سے نہیں گھبراتی ہم نے پشاور میں بھی دیکھ لیا کہ گیارہ جماعتیں مل کر عوام کو جمع نہ کر سکیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے معیشت کو تباہ کیا اب عوام کو تباہ کرنا چاہتی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں