معاشی بدحالی کے شکار فنکاروں کے مسائل کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا اعلان کیاجائے،آرٹسٹ ایکشن موومنٹ

بدھ 2 دسمبر 2020 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) خیبر پختونخوا آرٹسٹ ایکشن موومنٹ نے اپیل کی ہے کہ معاشی بدحالی کے شکار فنکاروں کے مسائل کم کرنے کے لئے حکومت فوری اقدامات کا اعلان کرے،پاکستان ٹیلی ویژن میں مقامی زبانوں میں پروگراموں کا دورانیہ بڑھاکر مقامی فنکاروں کے باعزت روزگار کے سلسلے کو پھر سے شروع کیا جائے۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرٹسٹ ایکشن فورم کے رہنماوں جاوید بابر،ذوالفقار قریشی ،عفت صدیقی نے کہا کہ صوبے کے سینکڑوں فنکار بیروزگاری کا شکار ہوکر معاشی بدحالی کے گرداب میں پھنس چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز کہلانے والی نشتر ہال میں بھی ثقافتی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی ہے،دوسری طرف کورونا وبا کے دوران بھی حکومت نے فنکاروں کے لئے کسی امدادی پیکج کا اعلان نہیں کیا۔آرٹسٹ ایکشن مومنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی وی پشاور مرکز اور نشتر ہال کے دروازے فنکاروں کے لئے کھول دئے جائیں ،نیز فنکاروں کے فلاح وبہبود کے لئے خصوصی فنڈذ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ اعزازیہ کی فراہمی دوبارہ سے شروع کی جائے، فنکاروں کو صحت کارڈ کی فراہمی کے اعلاوہ انکے رہائشی مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں