شمالی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں کیلئے 18کروڑ 46لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں،ترجمان پی ڈی ایم اے

بدھ دسمبر 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) خیبر پختونخوانے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ماہوار مالی امداد کے سلسلے میں ماہ اکتوبر کیلئے 18 کروڑ 46 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے جو کہ آئندہ ایک دو دنوں میں حسب سابق سم کارڈ کے ذریعے سے متاثرہ خاندانوں کو موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم شمالی وزیرستان کے 15 ہزار 229 تصدیق شدہ متاثرہ خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے تقسیم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ یہ رقم ہر ماہ باقاعدگی سے شمالی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں کو ان کے موبائل سم کارڈز کے ذریعے سے ادا کی جاتی ہے۔دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مذکورہ مالی امداد (گذارا الانس) متاثرین کو دی جانے والی امداد کی 75 ویں قسط ہے جو ہر ماہ متاثرین کو باقاعدگی سے دی جا تی ہے تاکہ متاثرین کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہاور ضم شدہ اضلاع میں عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ سرگرم رہی ہے اور قدرتی و انسانی آفات کی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments