خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاورسمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں

جمعرات 3 دسمبر 2020 15:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں کارروائیا ں کی  ہیں، ورسک روڈ پر غیر قانونی مذبحہ خانہ سیل کر کے، بھاری جرمانہ عائدکر دیا گیاہے ، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صفائی کی ناقص صورتحال پر مختلف اضلاع میں متعدد بیکریز کے پراسسنگ یونٹ سیل کر دئیے ہیں۔نان فوڈ گریڈ کلرز اور صفائی کی ناقص صورتحال پر کوہاٹ اور ورسک روڈ پشاور پر چار بیکریز کو سیل کر کے جرمانے عائد کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کے دوران ایبٹ آباد میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو بیکریز کے پروڈکشن یونٹس سیل کر دئیے۔انسپیکشنز کے دوران 120 کلو سے زائد باسی مچھلی برآمدکر لی گئی  ۔ 100 کلو سے زائد غیر معیاری گھی اور مصالحہ جات برآمد کر لئے گئے جبکہ غیر معیاری گھی کے استعمال پر کبل سوات میں دو کباب شاپس سیل کر دی گئیں،فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ایک اور کارروائی میں ایک بیکری سیل، 60 کلو سے زیادہ زائد المعیاد اشیا خوردونوش اور مضر صحت گوشت کو تلف کردیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں