اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر چارسدہ کے 2 رہائشیوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) نیب خیبرپختونخوا کی نشاندہی پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سرکاری اراضی پر  غیر قانونی   قبضہ کرنے  پر چارسدہ کے 2  رہائشیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے چارسدہ کی اینٹی کرپشن کو  سرکاری اراضی واگزار کرانے کا ٹاسک سونپ دیا اور  ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی  22کنال 3مرلے  سرکاری اراضی   کو  چارسدہ کےرہائشی فقیر محمد اور سیار محمد کے   غیر قانونی قبضے سے واپس لے کر حکومت کو منتقل کردی۔

  کیس میں ملوث مزید افراد اور افسران  کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے رواں سال 925کنال 11مرلے اراضی  غیر قانونی قبضے سے آزاد کرائی  جس کی مالیت 96 کروڑ روپے سے زیادہ  ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں