خیبر پختونخوا حکومت نے پی ایم ایس گروپ گریڈ 18 کے تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ایم ایس گروپ گریڈ 18 کے تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مردان فضل حسین کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت سیکرٹری - II بورڈ آف ریونیو پشاور میں تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل، ثقافت،سیاحت، آثار قدیمہ وامور نوجوانان ڈاکٹر ارم شاہین کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات اور انکے پیش رو زوہیب حیات کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل،ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ و امور نوجوانان تعینات کر دیا گیا. اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا ہی-

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں