ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر انتظامی افسران نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر انتظامی افسران نے مختلف علاقوں میں کاروائیاںکی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یار خان و سہرش نگار نے بی ایچ یوز، سول ڈیسپنسریز اور مختلف علاقوں میں چوتھے روز پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی نگرانی کرتے ہوئے انکاری والدین سے ملاقات کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

(جاری ہے)

مذید اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس نے انصاف سستا بازار میں اشیاء خوردونوش کی موجودگی ،قیمتوں اور سرکاری آٹا و چینی کی عوام کو فراہمی کی نگرانی کی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم کی زیر صدارت ہوٹلز ایسوایشن کے ساتھ کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جاری کردہ احکامات کے حوالے سے میٹینگ کا انعقا د کیا اور ہوٹلز کے معائنے کئے۔مزید اسسٹنٹ کمشنر نے سروس ڈیلوری سنٹر تخت بھائی کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کاونٹرز کا معائنہ کیا اور سرکاری ریکارڈ کی چیکینگ کرتے ہوئے عوام کو بلا کسی رکاوٹ کے ریونیو سروسز فراہم کرنے اور لوگوں کیساتھ بہترین رویہ اپنانے کی ہدایات جاری کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں