شہید پولیس کی اہلکار نمازجنازہ ادا کردی گئی،آئی۔جی بنوں اول خان نے آخر زمان شہید کیلئے شہداء پیکج کا اعلان کردیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایات پرکمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ریجنل پولیس آفیسربنوں اول خان ،ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد زبیر خان نیازی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربنوں وسیم ریاض کے ہمراہ پولیو مہم کی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے محکمہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے۔

ایس۔آئی) آخر زمان کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

کمشنر بنوںنے اس موقع پر شہید آخر زمان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی طرف سے ایک لاکھ روپے شہید کے لواحقین کو نقد ادا کئے۔دریں اثناء ڈی۔آئی۔

جی بنوں اول خان نے آخر زمان شہید کیلئے شہداء پیکج کا اعلان بھی کیا۔یاد رہے کہ شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس آخر زمان تھانہ ٹاؤن شپ بنوں میں تعینات تھے جنہیں گذشتہ روز پولیو کی ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے جھنڈوخیل علاقے میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔انکی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کی گئی جس میں پاک آرمی اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداران سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی .

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں