صوبائی اسمبلی میںسابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 4 دسمبر 2020 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کی ملک وقوم کی تعمیروترقی کیلئے خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر اراکین اسمبلی اکرم درانی،نگہت یاسمین اورکزئی، عنایت اللہ،سرداریوسف،خوشدل خان نے سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااورانکی خدمات کوسراہا بعدازاں ایوان میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندہ خاندان کی صبروجمیل کیلئے دعاکی گئی۔

ا س موقع پر سپیکرمشتاق غنی نے پشاورکے صحافیوں کی طرف سے انہیں ارسال کردہ پیغام پڑھتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کے انتقال پر صحافی برادری بھی افسوس کااظہارکرتی ہے مرحوم نے خیبرپختونخوا بالخصوص پشاورپریس کلب پرتوجہ دی اور تاریخ میں پہلی بار پشاورپریس کلب کی مالی معاونت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں