خیبرپختونخوا اسمبلی نے ڈی جی مائنزاینڈمنرل کیخلاف تحریک استحقاق متفقہ طور پر منظورکرلی

جمعہ 4 دسمبر 2020 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے ڈی جی مائنزاینڈمنرل کیخلاف تحریک استحقاق متفقہ طور پر منظورکرتے ہوئے استحقاق کمیٹی کے حوالے کردی ایم پی اے نثارمہمندنے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے ایوان کوبتایاکہ میں نے کئی دفعہ ڈی جی مائنزاینڈمنرل کیساتھ تحصیل پڑانگ غارمیں مختلف مسائل اور مانیٹرنگ ٹیم کے منرل ایکٹ سے تجاوزکے حوالے سے بات کی لیکن ڈی جی نے کئی دفعہ ٹال مٹول سے کام لیا اوربہانہ کرتاتھاکہ مجھے اس حوالے سے علم نہیں یقین د ہانی کے باوجودانہوںنے ٹھیکیدارکوحکم جاری کردیاکہ فنشنگ مال/انڈسٹریل پراڈکٹ پررائلٹی وصول نہیں کئے جائینگے مگراب دوبارہ ڈی جی نے انسپکٹرمانیٹرنگ مائن اینڈمنرل سجادکوحکم دیاہے کہ آپ ان سے رائلٹی وصول کرتے رہناجس سے علاقے میں میرے خلاف بدگمانی پیداہورہی ہے لہذادرخواست ہے کہ ڈی جی اورانسپکٹرمانیٹرنگ مائن اینڈمنرل سجاد کو کمیٹی میں پیش کیاجائے کیونکہ اس اقدام سے میرااستحقاق مجروح ہواہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرمعدنیات عارف احمدزئی نے کہاکہ یہ لیزکامسئلہ اقوام کے مابین ہے مل بیٹھ کر مسئلہ حل کردیتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ تحریک واپس لے لی جائے جس پر نثارمہمند نے کہاکہ انکے پاس ثبوت موجودہیں پیسے بٹورے جارہے ہیں مائننگ ٹیکس بھی بڑھادیاگیاہے ہمارے وسائل لوٹے جارہے ہیں بعدازاں ایوان نے تحریک منظورکرلی اسی طرح ایم پی اے فیصل زیب کی عدم حاضری پرانکی ڈی ای او فی میل شانگلہ کیخلاف تحریک استحقاق ڈیفرکردی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں