پشاورسمیت صوبہ بھر میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشرکا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پشاورسمیت صوبہ بھر میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشرکا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا۔جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیراخاتون نے تحریک التوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔ پشاور سمیت صوبہ بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشرکی وجہ سے عوام بالخصوص گھریلوں خواتین اور بچوں کو درپیش شدیدمشکلات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی حمیرا خاتون نے جمعہ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کراتے ھوئے موقف اپنایا ہے کہ ایک طرف ملک بھر میں کورونا وباء کی دوسری لہر میں تیزی سے عوام پریشانی ہیں جبکہ دوسری طرف سردیوں کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پشاور سمیت صوبہ بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشرکی وجہ سے عوام بالخصوص گھریلوں خواتین،شیرخوار بچے،طلبہ اور طالبات سمیت اور عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک التواء میںمطالبہ کیا ہے کہ ان حالات میں اس معزز ایوان میں ضابطے کی کاروائی کوروک کر اس انتہائی اہم اور فوری عوامی نوعیت کے مسلہ کو زیر بحث لایا جائے تاکہ سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشرکے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جاسکے اور عوام میں پائی جانی والی تشویش کا سدباب ممکن ہوسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں