پشاور،انتظامی افسران کی پولی تھین شاپنگ بیگرز استعمال کرنے کے خلاف کارائیاں

پابندی کے باوجود پولی تھین شاپنگ پائے جانے پر 232 کلو گرام شاپنگ بیگز ضبط کرلئے گئے

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پرانتظامی افسران نے پولی تھین شاپنگ بیگرز استعمال کرنے کے خلاف کارائیاں کی ہیں۔انتظامی افسران نے مختلف بازاروں میں پابندی کے باوجود پولی تھین شاپنگ بیگز کے استعمال کرنے پر دکانوں میں چیکینگ کی۔اس موقع پر پابندی کے باوجود پولی تھین شاپنگ پائے جانے پر 232 کلو گرام شاپنگ بیگز ضبط کرلئے گئے اور کئی دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انتظامی افسران نے دکانداروں کو بایو ڈیگریڈیبل بیگز استعمال کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے تحصیل تخت بھائی میں کاروائیاں کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے بی ایچ یوہاتھیان، میاہ گل کلے اورآر ایچ سی شیر گڑھ کے اچانک معائنے کئے اورمختلف چیزوںکے معائنے کئے۔ انہوں نے مختلف مساجد کے امام صاحبان سے ملاقات کی اور کرونا ایس او پیز سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور ہوٹلوں میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے بھی چیکینگ کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں