اے این پی سربراہ کا نامور سیاستدان شیرباز مزاری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

سردار شیر باز خان مزاری کی رحلت سے پاکستان ایک منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہوگئی، اسفندیار ولی خان قوم پرست سیاست اور جمہوریت کیلئے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شیرباز مزاری نظریات اور اصولوں کی سیاست پر یقین رکھنے والیسیاست دان تھے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بلوچ رہنما سردار شیرباز خان مزاری کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ مرحوم کی رحلت سے پاکستان ایک منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے، قوم پرست سیاست اور جمہوریت کیلئے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاشاید ہی پورا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

باچا خان مرکز پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ شیرباز مزاری نظریات اور اصولوں کی سیاست پر یقین رکھنے والیسیاست دان تھے، آمروں کی صعوبتیں برداشت کی لیکن جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے اور مرتے دم تک اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ1973 کے آئین کو عملی جامہ پہنانے میں، ملک میں جمہوریت کے فروغ اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ان کے غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں