موجودہ دورحکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ماضی کی کرپٹ حکومتوں کے تمام کارندے موجودہ حکومت کا حصہ ہے،عتیق الرحمن

جمعہ 15 جنوری 2021 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ دورحکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ماضی کی کرپٹ حکومتوں کے تمام کارندے موجودہ حکومت کا حصہ ہے اسلیئے کرپشن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔وہ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے اتحاد علماء ونگ کے ذمہ داران سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں جماعت اسلامی ضلعی نائب امیر قاری احمد سعید ، ناظم شعبہ فہم دین قاری عبدالہادی صاحب ، مولانا رحمت جلیل صاحب ، قاری سجاد علی صاحب اور دیگر جید علماء کرام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جماعت اسلامی شعبہ فہم دین کے تحت ضلع پشاور میں 100فہم القرآن کلاسز منعقد کی جائینگی جسمیں ضلع بھر کے لاکھوں مرد و خواتین تک قرآن عظیم الشان کا حقیقی انقلابی پروگرام پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن کہا کہ دین اسلامی کی ہدایات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں اور جب تک معاشرہ دین پر عمل پیرا نہ ہو تو حقیقی تبدیلی ناممکن ہیں۔

موجودہ حکومت کے دور میں سب سے بڑے ناسور کرپشن میں بے دریغ اضافہ ہوا ہے کیونکہ سابقہ حکومتوں کے تمام کارندے موجودہ حکومت کے صف اول کی نشستوں پر براجمان ہیں۔ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کرووٹ حاصل کرنے والوں نے کرپشن کے سابقہ ریکاڑ توڑ دیے ہیں۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اسلامی نظام ہی کارامد ہے۔ جماعت اسلامی قرآن کی روشنی میں اسلامی نظام کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں