خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمنٹ ، محکمہ تعلیم سمیت مختلف صوبائی محکموں میں ملازمین کے سروس سٹرکچر ، اپ گریڈیشن ، کے بارے میں محکمہ خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 15 جنوری 2021 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمنٹ ، محکمہ تعلیم سمیت مختلف صوبائی محکموں میں ملازمین کے سروس سٹرکچر ، اپ گریڈیشن ، کے بارے میں محکمہ خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے صوبائی محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن ، اپ گریڈیشن ، سروس سٹرکچر ، میڈیکل الاونس ، وغیرہ کے بارے میں اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی جن میں صوبائی وزراء ، تیمور سلیم جھگڑا ، سلطان محمد خان ، شوکت یوسفزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری تعلیم ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، سمیت انتظامی امورکے سیکرٹریز شرکت کرینگے ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہو ئے کمیٹی تشکیل دی تھی جو کہ ملازمین کے مسائل کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا حکومت کو پیش کریگی جبکہ وفاق کے حوالے سے تفصیلات وفاقی حکومت کو ارسال کریگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے دائر کار میں آنے والے ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعدان پر آنے والے اخراجات وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور صوبائی حکومت کی ممکنہ منظوری کے بعد اس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں