+پشاور، 1500کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی،2 ارب روپے کی اراضی 20 سال سے قا بضین کے تصرف میں تھی، سید ظفر علی شاہ

اتوار 17 جنوری 2021 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) محکمہ مال/بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا نے اربوں روپے مالیت کی 1500 کنال سرکاری اراضی واگزرا کرالی، محکمے کے ترجمان کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور چیف سیکر ٹری کاظم نیاز کی ہدایت کی روشنی میں پورے صوبے میں کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو سرکاری اراضی واگزار کر نے کی خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا تھا مہم کے دوران اب تک ضلع ہنگو، صوابی، چارسدہ اور مردان سے 2 ارب روپے کی 1500 کنال سرکاری اراضی نا جائیز قابضین سے وا گزار کرالی گئی ہے جو گزشتہ دو عشروں سے زائد عرصے سے قابضین کے تصرف میں تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ضلع ہنگو میں سب سے زیادہ 1200 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ بہترین آپریشن پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ نے ریونیو افسروں اور سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں