پشاور،شدید سردی اور دھند میں اضافے کے باعث سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے فوگ کمپین شروع کردی

اتوار 17 جنوری 2021 20:00

qپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) شدید سردی اور دھند میں اضافے کے باعث سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے فوگ کمپین شروع کردی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیم کی انچارج شازیہ شاہد اور ٹیم نے موٹروے کے قریب عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے فوگ کمپین شروع کردی جس کے تحت موٹروے پر سفر کرنے والے افراد میں دھند کے دوران حادثات اور اس کے نقصانات بارے آگاہ کیا اور ان میں پمفلٹس تقسیم کئے۔

ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ دھند میں دوران سفر گاڑی چلانے والے افراد فوگ لائٹس اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور حد رفتار کم سے کم رکھیں تاکہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو جس کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور کیپٹل سٹی ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں