صوبے میں ڈیجیٹل کرنسی یعنی کریپٹوکرنسی کے نفاذ کیلئے قانون سازی کامطالبہ،قراردادمنظور

پیر 18 جنوری 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبے میں ڈیجیٹل کرنسی یعنی کریپٹوکرنسی کے نفاذ کیلئے قانون سازی کامطالبہ کیاہے اورحکومت پرزوردیاہے کہ ماہرین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اراکین اسمبلی پرمشتمل ایک خصوصی کمیٹی اس مقصد کیلئے تشکیل دی جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کی رکن سمیراشمس نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی اورڈیجیہٹلائزیشن کیلئے کی جانیوالی اقدامات قابل ستائش ہے کریپٹوکرنسی کیلئے تمام وسائل کابروئے کارلاناوقت کی ضرورت ہے اس متعلق ایک قراردادپہلے بھی منظورکی جاچکی ہے صوبائی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی یعنی کریپٹوکرنسی کے نفاذ کیلئے اراکین صوبائی اسمبلی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اور شعبہ سائنس اینڈٹیکنالوجی کے انتظامی افسران پرمشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ وہ کریپٹوکرنسی کے نفاذکیلئے مشترکہ طو رپر قانون سازی کرسکے۔

ایوان نے قراردادکی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں