آن لائن امتحانات کیلئے طلبہ کا کے ایم یوکے سامنے دھرنا

بدھ 20 جنوری 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) امتحانات آن لائن ہونگے یا کیمپس میں ہونگے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں نیا بحران کھڑا ہو چکا ہے ایگریکلچر یونیورسٹی کے بعد پشاور یونیورسٹی کے بھی مختلف شعبہ جات کے طلباء نے آن لائن امتحانات لینے کا مطالبہ کر دیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ رو ز طلبہ نے وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاطلباء کا کہنا تھا کہ جب کلاسز آن لائن ہوئے ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہئے کیونکہ طلبہ اس وقت فزیکل امتحانات کیلئے تیاری نہیں ہے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آن لائن امتحان منعقد کیے جائیںآن لائن امتحان کی فیس نہ لی جائے اور طلبہ کود رپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے طلبہ یونین بحال کی جائے مظاہرہ کرنیوالے طلبہ وائس چانسلر آفس کے سامنے دیر تک احتجاج کرتے رہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہ کرنے پر طلباء نے احتجاج کاد ائر کار وسیع کر تے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں