پشاور کودرپیش مسائل کے حل کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

بدھ 20 جنوری 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) جماعت اسلامی نے پشاور کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ممبران قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی ، صوبائی وزراء و سابق بلدیاتی نمائندوں کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی ، ڈسٹرکٹ وٹاون ممبران ، ناظمین ، نائب ناظمین ، کونسلران اور دیگر ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبہ بندی کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پشاور کے امیرا عتیق الرحمن نے کہاکہ چارلاکھ آبادی پرمشتمل ضلع پشاور کے مکینوں کو درپش مسائل جس میںپینے کے صاف پا نی، نکاسی آب، سوئی کیس کا کم پریشر، بجلی لوڈشیڈنگ، روز مرہ استعمال اشیاء کی قیمتوں میں اضا فے سمیت متعدد مسائل کے حل کیلئے تحریک شروع کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں