پولیس کانسٹیبل نے سپیشل برانچ کے اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

بدھ 20 جنوری 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) تھانہ شاہ قبول کے علاقہ نمک منڈی کے مقامی ہوٹل میں پولیس کانسٹیبل نے سپیشل برانچ کے اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شاہ قبول کی حدود میں واقع مرحبا ہوٹل میں تنگ سیڑھیوں میں پہلے اترنے اور پہلے چڑھنے کے تنازعہ پر پولیس اہلکار اختیار حسین اور سپیشل برانچ کے اہلکار زیت اللہ کے مابین تکرار ہوئی جس کے دوران کانسٹیبل اختیار حسین نے طیش میں آکر زیت اللہ پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول زیت اللہ شبقدر کا رہائشی تھا اور موجودہ وقت میں گلبہار میں مقیم تھا جبکہ ملزم کانسٹیبل اختیار حسین تھانہ پہاڑی پورہ میں تعینات تھا جس کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں