افغا ن کا لو نی میں مسلح افراد نے شہری کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 20 جنوری 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) فقیر آباد پولیس سٹیشن کی حدود افغا ن کا لو نی میں مسلح افراد نے فائر نگ کر کے شہری کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی دا ئو د خان ولد جنت گل سکنہ ضلع کر م حال افغا ن کا لو نی نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی محمد خا ن عمر 40سا ل کیسا تھ محنت مزدوری کیلئے پشاور ا ئے ہو ئے تھے تاہم گزشتہ روز وہ اپنے بھائی کیسا تھ افغا ن کا لو نی میں موجود تھا کہ اسی دوران ملزم بصیر ولد اقبال ، محمد ئے ولد اب خان اور آ مین ولد مطلب سا کنا ن کر م نے آ کر اسکے بھائی محمد خان پر اندھا دھند فائر نگکر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید ذخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں