حیات آباد میں چوری اور رہزنی کی4واقعات

بدھ 20 جنوری 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں چوری اور رہزنی کی4واقعات ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیات آباد فیز تھری سیکٹر کے ٹو کے رہائشی سید بادشاہ کے جوانسال طالب علم بیٹے سے نامعلوم موٹر سائکل سوار رہزان نے گن پوانئٹ پر قیمتی آئی فون موبائل سیٹ چھین لیا ،ملزم نے طالب علم کو شدید زدوکوب کیا اور موقع سے موٹر سائکل پر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

فیز فائیو سیکٹر سی ون میں رہائش پزیر سیکرٹری پی اینڈ ڈی عامر سلطان کے گھر سے نامعلوم چور قیمتی اسپورٹس سائکل چوری کر لئے ہیں۔ اسی طرح نامعلوم چوروں نے فیز ٹو سیکٹر جے فور میں محمد نعیم جبار کی گاڑی نمبر ایل ای اے 5608 گھر کے باہر سے چوری کر لی گئی ۔چور ڈاکٹر فاروق اعظم سکنہ فیز فور این تھری کے گھر سے ایک پنکھا چوری کر کے لے گئے ہیں ۔پولیس نے مزکورہ چاروں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں