تیسراجی ٹی زیڈافغا ن مہاجرین کرکٹ ٹورنامنٹ پشاورمیںکھیلاجائیگا

چارفروری سے اسلامیہ کالج پشاورکے کرکٹ گراونڈپرشروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں افغان مہاجرین کیمپس پرمشتمل مختلف اضلا ع کی 12ٹیمیںشریک ہونگیں

جمعرات 21 جنوری 2021 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) خیبرپختونخواء میں برسوں سے مقیم افغان مہاجر نوجوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کاحصہ بنانے اوران کی خداداد صلاحیتوںکونکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کودنیابھر میںمتعارف کرانے کے سلسلے میںجرمن ٹیکنیکل کوآپریشن(جی ٹی زیڈ) اورافغان کمشنریٹ پشاورکے باہم تعاون سے تیسرا افغان مہاجرین کرکٹ ٹورنامنٹ چارفروری سے اسلامیہ کالج پشاورکے کرکٹ گراونڈپرشروع ہوگاجس میںصوبہ بھر میں مقیم افغان مہاجرین کیمپس پرمشتمل مختلف اضلا ع کی 12ٹیمیںشریک ہونگیں۔

اس حوالے سے افغان کمشنریٹ کے شعبہ امورنوجوانان کے سربراہ احسان اللہ نے پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ چارتا دس فروری پشاورمیں منعقد ہونیوالے افغان مہاجرین کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان پشاورکے علاوہ نوشہرہ،کوہاٹ،صوابی،ہنگو،دیر،بنوں،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،چارسدہ، چترال اوربونیرکی ٹیمیں فائنل روانڈ میںایک دوسرے کے مدمقابل ہونگیںاوران کے مابین ناک آوٹ کی بنیاد پرمیچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

احسان اللہ نے بتایاکہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراطلاعات کامران بنگش جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں مقیم جرمن سفیر ہونگے انہوںنے کہاکہ ہم گذشتہ تین سالوںسے نہایت کامیابی سے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرارہ ہیں اورانشائ اللہ اس سال بھی ایونٹ کوبھرپوراندازسے کامیاب کرایاجائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ کمشنرافغان کمشنریٹ عباس خان کی کاوشوںسے ہم کرکٹ سمیت فٹبال،مارشل آرٹس،اورخواتین کے مختلف مقابلے بھی کرائے گئے ہیں اوراس سال کرکٹ سے افغان مہاجرین کے لیے پہلے ایونٹ سے سال کا آغاز کررہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں