پشاور،قتل،اقدام قتل میں مطلوب تین ملزمان گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تہکال کی حدود میں مختلف کارروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باخبر زرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ تہکال کی حدود میں قتل،اقدام قتل اور دستی بم پھینکنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے میں ملوث ملزمان تہکال کی حدود میں موجود ہیں جس پر ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سجاد احمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد نے مختلف کارروائیوں کے دوران آغا میر جانی شاہ کو قتل میں مطلوب ملزم یوسف ولد الف گل سکنہ دیر کالونی،اقدام قتل میں مطلوب ملزم مشرف ولدگل محمد سکنہ چاند ماری کو گرفتار کرلیا۔اسی طرح تہکال کی حدود میں اپنے بھائی کے خلاف دستی بم کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے میں ملوث ملزم ولایت شاہ ولد فضل کریم سکنہ چارنڈہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں