پشاور،پی ٹی ایف کوآرڈی نیٹر حامد نیاز کا پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ کا دورہ

جمعرات 21 جنوری 2021 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کی درخواست پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کوآرڈی نیٹر حامد نیاز نے گزشتہ روز پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت‘سیکرٹری عمرایاز خلیل سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سراج انور نے بھی شرکت کی‘اجلاس میں کوآرڈی نیٹر حامد نیاز نے خیبرپختونخوا میں جے ٹی آئی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا‘اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ کے پی جے ٹی آئی پروگرام پشاور میں شروع کیا جائے گا جس کے بعد اسے مختلف شہروں میں کرایا جائے گا ‘شہریار خان اور ذاکر اللہ کو اس پروگرام کا کے پی کے لئے کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ‘جے ٹی آئی ورکشاپ اس سے قبل بھی پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ میں منعقد کی گئی تھی جس میں کوچ انعام اللہ ‘جہانزیب خان‘ انعام گل ‘جانان خان‘ شاہد آفریدی ‘نعمان خان‘ شاہ حسین‘ذاکر اللہ ‘اعجاز احمد‘کاشان عمر‘پرویز خان‘معاذ خان‘سعد خان‘احمد خان‘ اسرار گل ‘شہریار خان ‘ وکیل خان‘امجد خان اور عرفان اللہ شامل تھے اور امید ہے کہ آنے والے پروگراموں سے ان کوچز کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور ان کی کاوشوں سے ہمارے پاس بہترین کھلاڑی تیار ہوں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں