جمعیت لائرزفورم پشاور بارالیکشن میں حصہ لے گی،مولانا حسین مدنی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس پشاور ہائیکورٹ بار روم میں زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ صدر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جھانزیب شنواری ایڈوکیٹ،نائب صدور انعام اللہ علیزئی ایڈوکیٹ،کاشف جان ایڈوکیٹ،قاضی بسم اللہ جان ایڈوکیٹ،ڈپٹی سیکرٹریز ملک فہیم ایڈوکیٹ،سردار اویس ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات بلال خلیل ایڈوکیٹ،فنانس سیکرٹری ملک شکیل ایڈوکیٹ، عادل سعود ایڈوکیٹ و دیگر وکلاء نے بھرپور شرکت کی جس میں پشاور بار انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں امیدواروں سے 10 فروری تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں اجلاس میں الیکشن کمیشن و الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس 30 جنوری کو پشاور ہائیکورٹ بار روم میں طلب کر لیا گیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جمعیت لائرز فورم آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھے گی اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی انہوں نے کہا کہ جے ایل ایف کے زمہداران اپنی محنت و دعوت کا سلسلہ جاری رکھیں اور جمعیت لائرز فورم کا پیغام وکلاء تک پہنچائیں اور بینچ و بار کے بہترین رابطوں اور احترام کو بحال رکھیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں