پشاور، کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

جمعہ 22 جنوری 2021 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، گزشتہ تین ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 3978 افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 19 لاکھ سے زائد رقم وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے ،کریک ڈاون کا مقصد کالے شیشوں کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے کی خاطر گاہے بہ گاہے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی مقصد ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں