پشاور،سینیٹرروبینہ خالد کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کاروزانہ کی بنیاد پر سماعت کامطالبہ

جمعہ 22 جنوری 2021 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالدنے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس کاروزانہ کی بنیاد پر سماعت کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اڑھائی سال پہلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی جبکہ چھ سال سے عمران خان فارن فنڈنگ کی تلاشی نہیں دے رہا یہ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی ذرائع سے ہونے والی فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں تقریبا 6 سال سے زیر التوا ہے فارن فنڈنگ کیس ملک کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے،عمران خان فارن کیس کے مرکزی ملزم ہیں فیصلے میں مزید تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں شواہد سامنے آ چکے ہیں امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ جلد نمٹائے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹرروبینہ خالد نے پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ نااہل اور نالائق حکومت نے مہنگائی کی ماری پاکستانی قوم پرظلم کی انتہا کردی ہے عمران خان کامزیدوزیراعظم کی کرسی پر رہناغریب عوام کیلئے جان لیواثابت ہوگا لاکھوں لوگ اس وقت بیروزگار ہو چکے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ غربت کی چکی تلے پس رہے ہیں حکمرانوں کوعوام کی کوئی فکر نہیں وہ صرف اپنی کرسیاں بچانے اورتابعداری میں مشغول ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم تحریک متحد ہے بہت جلد تبدیلی سرکار سے چھٹکارہ حاصل کریں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں