پشاور، جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگا کر تصدیق کر نے والے جعلساز گروہ کا

سرغنہ گرفتار ،قبضے سے سرکاری محکموں کی 26 عدد نقلی مہریں بھی برآمد

جمعہ 22 جنوری 2021 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگا کر تصدیق کر نے والے جعلساز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے سرکاری محکموں کی 26 عدد نقلی مہریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ جس نے دوران تفتیش جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگاکر تصدیق کر نے میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عمرا ن خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ایک منظم جعلساز گروہ جو جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگاکر دستاویزات کی تصدیق کر نے میں ملو ث ہے جو مبینہ طور پر جعلی مہریں دستاویزات وغیرہ بنانے کا غیر قانونی کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ علی سید خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی کر تے ہوئے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود نزد سائنس سپیریئر کالج، ایک مکان پر چھاپہ لگا کر جعلی دستاویزات وغیرہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ شاہ جہان ولد حشمت علی سکنہ سائنس کالج کو گرفتار کرلیا۔ جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندھی پر اس کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کی 26 عدد مہریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ جس نے دوران تفتیش جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی مہریں لگاکر تصدیق کر نے میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں